بلوچستان میں 21 حملہ آور اور 14 اہلکار ہلاک ہوئے، آئی ایس پی آر

0
44

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان میں 21 حملہ آور اور 14 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

جبکہ بی ایل اے کا کہنا ہے کہ جاری آپریشن ہیروپ میں اب تک 126 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق بلوچستان میں مختلف علاقوں میں مسلح افراد نےحملے کیے جس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہو گئے اور آپریشن کے دوران 14 سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے حملے کیے گئے، حملوں کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا تھا۔

ترجمان نے دعویٰ کیاکہ سیکیورٹی فورسز کی موثر اور بروقت کارروائی میں 21 حملہ آور ہلاک ہوئے اور آپریشن کے دوران فوج کے 10 اہلکار اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب بلوچستان سے اطلاعات ہیں کہ گذشتہ 14 گھنٹوں سے زائدبلوچستان بھر کی کئی شاہراہیں اب تک بلوچ سرمچاروں کی ناکہ بندی سے بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے ۔جبکہ سرکاری سطح پر 39 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here