سوئی نادرن گیس کمپنی کے 3 ملازم بنوں سے اغوا

0
27

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے 3 ملازمین اغوا ہوگئے ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

ضلع بنوں کے علاقے بکاخیل سے نامعلوم مسلح افراد نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے ملازمین کی گاڑی کو روکا، پولیس کے مطابق سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے ملازمین سیدگائی کے علاقے کی طرف جا رہے تھے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مسلح شخص گاڑی سمیت ملازمین کو نامعلوم مقام پر لے گیا ہے۔

حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ملازمین کے اغوا کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جس نے ملازمین کی بحفاظت بازیابی کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

حکام نے بتایا کہ تمام وسائل اور انسانی انٹیلی جنس کی مدد سے ملازمین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنا رہے ہیں۔

جبکہ سوشل میڈیا پر مغوی ملازمین کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں ملازم کا کہنا ہے کہ وہ، عنایت اور سلیم نے گاڑی میں ڈیزل لوڈ لیا اور سیدگائی کے علاقے کی جانب جا رہے تھے کہ مسلح شخص نے راستہ روکا، آنکھوں پر پٹی باندھی اور انہیں اغوا کرلیا، 4 مسلح افراد مغویوں کے عقب میں چہرے پر ماسک لگائے موجود تھے، مغوی ملازم نے حکومت سے اغواکاروں کے مطالبات منظورکرنے کی درخواست کی تاکہ ان کی بازیابی کا عمل شروع ہو سکے، ملازم نے کہا کہ ’ہمیں نہیں معلوم ہم کہاں ہیں؟‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here