بلوچستان میں کانگو وائرس مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے شہر لورالائی سے کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال بلوچستان بھر میں کانگو میں مبتلا مریضوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال کے مطابق بلوچستان کے علاقے ضلع لورالائی سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ ایک شخص سراج الدین کو ناک منہ سے خون آنے کی شکایت پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ کئے گئے اور ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تشخیص ہو گئی جس پر اسے مزید علاج معالجے کے لیے فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کوئٹہ کے آئسولیشن وارد میں داخل کرا دیا گیا۔

اسپتال کے مطابق رواں سال 22 افراد کو کانگو وائرس کے باعث داخل کیا گیا، جن میں سے اب تک 5 افراد فوت ہو چکے جبکہ 17 علاج مکمل ہونے پر اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے اور اب بھی ایک شخص زیر علاج ہے۔

یاد رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment