بلوچستان کے علاقے مستونگ میں بلوچ قومی وسائل معدنیات لے جانے والی ٹرکوں پر حملے کی اطلاعات ہیں۔
کہا جارہا ہے کہ حملہ مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں کیا گیا ۔جہاں نامعلوم مسلح افرادنے ٹرکوں کو نشانہ بنایالیکن حملے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال کوئی اطلاعات نہیں ۔
واضع رہے کہ گذشتہ شب ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر 4 ٹرکوں پر فائرنگ کی گئی جس سے 2 ڈرائیور ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔
بلوچستان بھر میں بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث افراد پر حملے ہوتے رہے ہیں جنکی ذمہ داریاں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔