ہرنائی و موسیٰ خیل میں ٹرک وموبائل فون ٹاورزپرحملے، 2 ڈرائیورہلاک ، ٹرک ومشینریز نذرآتش

0
37

بلوچستان کے علاقے ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرک وموبائل فون ٹاورزپرتین مختلف حملوں میں 2 ڈرائیورہلاک اور3 زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک اور موبائل فون ٹاورزکے مشینریز نذرآتش کردیئے گئے۔

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر 4 ٹرکوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 1 ڈرائیور ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد حملہ آور چار ٹرکوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔

لیویز کے مطابق دوسرا واقعہ موسیٰ خیل اور بارکھان کے درمیان پیش آیا جہاںحملہ آوروں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق دُکی سے ہے۔

لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

دریں اثنا نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے ماروا تنک میں ایک موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نظر آتش کردیا جسکی وجہ سے ٹاور کی سروسز منقطع ہوگئیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے کے پہاڑی سلسلوں میں ماضی میں متعدد مرتبہ موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here