بلوچستان کے علاقے لسبیلہ ،خضدار اوراوتھل میں ٹریفک حادثات وگرمی سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
منگل کے روز خضدار سے کراچی جانے والی تیز رفتار کار نمبرBPP_365 ٹائر پھٹنے کے سبب دبئی پل ویلپٹ بیلا کے مقام پر الٹ گئی۔
حادثے میں مسما ۃ ملوکھاں زوجہ عبدالکریم سولنگی ساکن خادم سولنگی گوٹھ سپر ہائی وے ہلاک جبکہ سرتاج ولد شیخ عاشق حسین ولد صدر الدین محمد اسلم ولد آچار یاسین ولد بلال سمیر ولد صدر الدین اور صابر ولد عبدالکریم زخمی ہوگئے ۔
واقع کی اطلاع پاتے ہی ریسکیو 1122 رضاکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے، زخمیوں اور نعش کو سوال اسپتال بیلا پہنچایا۔
زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے لے بعد اور خاتون کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔
علاوہ ازیں لسبیلہ کی کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں شدید گرمی کی لہر سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔
لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں گرمی کی شدید لہر سے بیکری پرکام کرنے کرنیوالا زوہیب نامی نوجوان گرمی کی لہر سے بے ہوش ہوگیا جسے طبی امداد کے لئیے سول ہسپتال اوتھل لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور جان کی بازی ہار گئے۔
اوتھل پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔
دریں اثنا خضدار میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی محمد خدرانی کے نام سے ہوگئی جو پھیشی کپر خضدار کا رہائشی بتایاجاتا ہے۔