گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 2 نوجوان جبراًلاپتہ،تمپ سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر سے پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 2 نوجوانوں کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے نوجوانوں کی شناخت امداد ولد حسین اور آدم ولد نسیم کے نام سے ہوگئی ہےجو دشت کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ امداد ولد حسین کو گذشتہ روز بدھ کوگوادر میں ایک دکان سے حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا تھا جبکہ نسیم آدم کو 8 جولائی کو کنٹانی سے لاپتہ کردیا گیا تھا۔

دریں اثنا تمپ بالیچہ سے گزشتہ دنوں فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والا کم عمر لڑکا عبید میر جلال خان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے۔

لواحقین نے عبید کی رہائی کی تصدیق کرلی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment