بلوچستان و پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی میعاد میں ایک سال کی توسیع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
فوٹو: اے پی

بلوچستان اور پاکستان میں قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈز کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے ۔

پاکستان کی  وفاقی کابینہ نے پاکستان میں قانونی طور پر رہائش پذیر ساڑھے لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سفارش پر پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کو ختم کرنے کے لائحہ عمل کی منظوری دے دی ہے۔

اجلاس میں کابینہ کو وزیر خزانہ کی سربراہی میں حکومتی حجم کو کم کرنے کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کی اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ نے ملک میں قانونی طور پر رہائش پذیر 14لاکھ 50ہزار افغان مہاجرین، جن کے پروف آف رجسٹریشن کارڈز کی میعاد 30 جون 2024 کو ختم ہو چکی ہے، ان کے کارڈز کی مدت میں ایک سال یعنی 30 جون 2025 تک توسیع کی منظوری دے دی۔

واضع رہے کہ یو این ایچ سی آرکے سربراہ پاکستان کے دورے پر اس لئے بلوچستان و پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی میعاد میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment