بلوچستان کے علاقے چاغی کے صحرا میں گرمی سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مر نے والے دونوں نوجوان گاڑی کا فیول ختم ہونے پر پیٹرول پمپ ڈھونڈنے نکلے اور صحرا میں راستہ بھٹک گئے تھے جس کے بعد وہ گرمی کے باعث انتقال کرگئے ۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ نوجوانوں کا تعلق چاغی کے علاقے دالبندین کلی داد آباد سے ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔