بی ایل ایف کابہادر بابو کو صفائی کا موقع دینے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں بہادر عرف بابو کو صفائی کا موقع دینے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بہادر عرف بابو ولد یعقوب نے اپنے بیان میں بلوچ قومی تحریک آزادی اور سرمچاروں کے خلاف ڈیتھ اسکواڈ بناکر کاروائیاں کرنے کے اپنے خلاف الزامات کی تردید کی ہے اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کو صفائی پیش کرنے کی پیشکش کیاہے۔

انہوںنے کہا کہ بی ایل ایف ایک زمہ دار قومی تنظیم ہے جو آزادی کی جنگ لڑرہی ہے۔اگر بہادر عرف بابو ولد یعقوب ساکن مند اپنے خلاف قومی غداری،ریاستی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ بنانے اور سرمچاروں کے خلاف کاروائیوں میں شامل ہونے کے بقول ان کے الزامات کی صفائی پیش کرنا چاہتاہے تو بی ایل ایف موصوف کو صفائی پیش کرنے کا شفاف موقع دے گا۔

Share This Article
Leave a Comment