جبری گمشدگیوں کیخلاف وی بی ایم پی کا کل عید کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور نسل کشی کیخلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی ) حسب روایت کل عید کے روز کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی جس میں لاپتہ افراد کے لواحقین شرکریک ہونگے ۔

اس سلسلے میں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ وی بی ایم پی کے جانب سے عید روز چار بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، جبری گمشدگیوں، فیک انکائونٹرز میں لاپتہ افراد کی قتل اور بلوچستان میں جاری ریاستی جبر کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں سمیت اہل کوئٹہ سے احتجاج میں شرکت کرنے اپیل کی۔

دریںاثنا عبدالرشید مری کی جبری گمشدگی کی تفصیلات انکے اہلخانہ نے وی بی ایم پی کو فراہم کردیا۔

انہوں نے تنظیم سے شکایت کی کہ عبدالرشید مری ولد ملک داد کو فورسز نے 10 جون کو انکے گھر چالو باوڑی سیٹلائٹ ٹاون کوئٹہ سے غیر قانونی حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا اور خاندان کو عبدالرشید کے حوالے معلومات فراہم نہیں کیا جارہا ہے جسکی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ۔

تنظیمی سطح پر عبدالرشید کے اہلخانہ کو پقین دھانی کرائی گئی کہ عبدالرشید کے کیس کو لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائی گئی کمیشن اور حکومت کو فراہم کیا جائے گا اور انکی باحفاظت بازیابی کے لیے ہرفورم پر آواز اٹھائی جائے گی۔

Share This Article
Leave a Comment