مستونگ میں سنگ مرمر لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ میں  سنگ مرمر لیجانے والے ٹرکوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے ٹرکوں کو نشانہ بنایاہے۔

انہوںنے کہا کہ 25 مئی کی رات 10:40 کو سرمچاروں نے مستونگ کے علاقے کڈکوچہ میں سنگ مرمر لے جانے والے دو ٹرکوں پر فائرنگ کرکے ٹائر بسٹ کیئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم کسی کو بھی بلوچستان سے وسائل لیجانے کی اجازت نہیں دینگے۔ قابض پاکستان کے فوج اور دشمن ریاست کے استحصالی پراجیکٹس میں شراکت دار کمپنیاں بلوچ قومی وسائل کے لوٹ کھسوٹ سے دستبردار ہوجائیں وگرنہ انہیں شدید نوعیت کے حملوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ دار قبول کرتی ہے اور ہم معدنیات لیجانے والی گاڑی ڈرائیوروں و مالکان اس عمل کو ترک کردیں بصورت دیگر وہ اپنے جانی و مالی نقصانات کے زمہ دار خود ہونگے، اور بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی تک قابض فوج اور ریاست کے تمام مفادات ہمارے نشانے پر ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment