بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی علاقے تربت میں جوسک کے مقام پر سی پیک اور دیگر میگا پروجیکٹس کیلئے سامان لے جانے والے ٹرالرز نذرآتش کردیئے گئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے جوسک کے مقام پرسی پیک روڈ کو بند کرکے چیکنگ کی ۔
چیکنگ کے دوران پنجاب جانے والے ٹرالروں کو نذرآتش کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرالرز گوادر سے پنجاب جارہے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلح افراد نے ڈرائیوروں کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا ہے۔
اب تک اس واقعہ کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے البتہ ماضی میں آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں بلوچستان کی وسائل ومعدنیات کی لوٹ کھسوٹ اور انہیں پنجاب و پاکستان کے دیگر شہروں میں منتقل کرنے پر متعدد ٹرالرز پر فائرنگ ونذرتش کر نے کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔