یکم مئی و11 مئی کے مارچ کی تیاریوں میں تیزی لائی جائے گی،جے کے پی این پی

0
21

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے ضلعی دفتر باغ میں گزشتہ روز ہفتہ وار اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا۔

اسٹڈی سرکل جس کی صدارت مرکزی سیکریٹری اطلاعات الیاس کشمیری کر رہے تھے کے بعد آگے کے ایجنڈے بھی زیر بحث آئے،جس میں یکم مئی مزدور ڈے اورعوامی مارچ 11 مئی کے دن کو دن جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ترقی پسند قوتوں کے مشترکہ پروگرام کے انعقاد کی سعی کریں گے۔

اجلاس میں تمام ترقی پسند قوتوں کی یکم مئی کے حوالے سے مشترکہ میٹنگ 29 اپریل کو دیوان عزیز ہوٹل میں منعقد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم اس پر دیگر تنظیموں کیساتھ رابطے کے بعد طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں طے پایا گیا کہ گیا رہ مئی کوعوامی حقوق مارچ کے سلسلے میں پارٹی دوست اپنے گاؤں محلے،وارڈ اور اپنے حلقہ اثر میں رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہر سطح پر مل کر رابطہ مہم کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here