تربت: فوٹوگرافر کمانچر بلوچ کی یاد میں شمعیں جلائے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

اوست ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلوچستان کے معروف فوٹو گرافر کمانچر بلوچ کی یاد میں اتوار کی شام تربت میں ایک شمع بردار ریلی نکالی گئی جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی کے شرکا نے شھید فدا چوک پر کمانچر بلوچ کی تصاویر کے سامنے موم بتی جاکر پھول چڑھائے اور اسے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر بجار بلوچ کے علاوہ نوجوانوں نے گائیکی کی صورت میں بھی کمانچر بلوچ کے کردار کو سلام کیا۔

ریلی کے شرکا سے سیاسی رہنما واجہ عصا ظفر اور معروف سماجی شخصیت بجار بلوچ نے خطاب کیا اور کہا کہ کمانچر بلوچ نے زندگی مختصر گزاری مگر کام بڑا کیا ان کے کیے گئے کام کا بوجھ ہمارے کندھوں پر قرض کی صورت میں موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ کمانچر اپنی عمر سے آگے کا ایک نوجوان تھا جنہوں نے بلوچستان کو اپنی ہنرکاری کی بدولت دنیا میں متعارف کرانے کی کامیاب کوشش کی۔ اپنے کیمرے سے کمانچر نے بلوچستان کے ہر علاقے کی اس خوب صورتی کو آشکار کیا جو پنہاں تھا اس لیے اس کی بے وقت موت پر پورا بلوچستان اسے یاد کرتا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment