پشین وژوب میں آسمانی بجلی گرنے و دم گھٹنے سے 3 افراد سمیت متعدد مویشی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پشین میں آسمانی بجلی گر نے سے باپ بیٹا ہلاک جبکہ کئی مال مویشی ہلاک ہو گئے۔

اتوار کو پشین کے علا قے شادیزئی سیدان میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے افرادکا تعلق افغانستان سے بتایاجاتاہے، جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ آسمانی بجلی گر نے سے کئی مال مویشیاں بھی ہلاک ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب ژوب میں دم گھٹنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

واقعہ ژوب کے علاقے کلی شیخان روڈ کوجک آقا مسجد کے قریب پیٹرول پمپ میں پیش آیا۔جہاں شیرباز خان مندوخیل نامی نوجوان پیٹرول کی ٹینکی صاف کرتے ہوئے ٹینکی میں گیس سے دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment