ماسکو: الیکسی نوالنی سپرد خاک، تدفین میں ہزاروں سوگواروں کی شرکت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

روسی اپوزیشن رہنما اور پیوٹن کے ناقد الیکسی نوالنی کو جمعہ کے روز ماسکو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اس موقع پر موجود ان کے حامی سوگواروں نے نعرے لگائے اور جیل میں ان کی موت کا ذمہ دار حکام کو قرار دیا۔

کئی لوگوں نے اس موقع پر یوکرین پر روسی حملے کے خلاف بھی نعرے لگائے۔

نوالنی کی نعش کو تدفین سے پہلے جنوبی ماسکو کے ایک گرجاگھر میں رکھا گیا تھا۔

اس موقع پر ہونے والی دعائیہ تقریب میں نوالنی کے والدین نے شرکت کی۔

اس کے بعد تابوت کو تدفین کے لیے موسکوا دریا کے کنارے واقع بوریسوو قبرستان پہنچا دیا گیا۔

تابوت کے آتے ہی کئی سوگواروں نے چلا کر کہا کہ ہم تمہیں نہیں بھولیں گے۔ ہمیں معاف کر دو۔

پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اور سرکاری انتباہات کے باوجود، ہزاروں سوگواروں نے 47 سالہ لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نوالنی کی موت کا اعلان آرکٹک کی جیل نے 16 فروری کو کیا تھا۔

نوالنی کی موت کی مغربی رہنماؤں کی طرف سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی اور ان کے اتحادیوں نے صدر ولادی میر پوٹن پر ذمہ داری کا الزام عائد کیا اور یہ بھی کہا کہ روسی عہدے دار نوالنی کی باوقار عوامی تدفین کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

نوالنی کی بیوہ نے اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار پوٹن کو بھی ٹھہرایا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment