تدریسی کتب کی چھپائی میں کرپشن پر سابق چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ بلوچستان گرفتار

0
123

تدریسی کتب کی چھپائی میں کرپشن پر سابق چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ بلوچستان کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔

ڈی جی اینٹی کرپشن بلوچستان نے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کی شکایت پر انکوائری ٹیم زیر نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شیخ منیر احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن کامران بشیر تشکیل دیگر سابقہ چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کیخلاف انکوائری عمل میں لائی۔

دوران انکوائری ریکارڈ اور بیانات سے معلوم ہوا کہ سابق چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب کچی تا بارہویں کی پبلی کیشن اور کنٹریکٹ ایوارڈ میں ٹھیکیداروں کو نا جائز فائدہ پہنچاتے ہوئے سرکاری خزانے کو تقریباً 17 کروڑ 56 لاکھ روپے نقصان پہنچایا۔

الزامات ثابت ہونے پر عارف شاہ سابقہ چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کوئٹہ کیخلاف بعد از اجازت مجاز اتھارٹی مقدمہ اینٹی کرپشن بلوچستان کوئٹہ سرکل میں درج رجسٹر ہوچکا ہے اور ملزم عارف شاہ کو گرفتار کر کے تفتیش عمل میں لائی گئی ہے۔

اس وقت تک ملزم عارف شاہ کے انکشافات پر مزید کارروائی کی جارہی ہے اور دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن بلو چستان کا رروائی کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here