پنجگور ، بیلہ ونوکنڈی میں فائرنگ وروڈ حادثات سے 3 افراد ہلاک

0
91
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے پنجگور ، بیلہ اور نوکنڈی میں فائرنگ اورروڈحادثات سے لیویز اہلکار و خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پنجگور کےسب تحصیل گچک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق سب تحصیل گچک کے علاقہ گرے کور کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز حوالدار شہرحسن ہلاک ہوگا۔

اس سلسلے میں لیویز فورس مزید تفتیش کررہی ہے ۔

دوسری جانب بیلہ میں بدھ کے روز کوئٹہ سے کراچی جانے والی فیڈر کار نمبر AXU:-453 نے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث راہگیر خاتون مسمات فاطمہ زوجہ محمد جمن قوم شیخ ساکن ٹھٹہ حال گنڈاچہ بیلہ کو کچل ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگئی۔

بیلہ پولیس نے نعش سول ہسپتال بیلہ پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور ڈائیور سید عین اللہ ولد سید محمد شفیع ساکن قلعہ عبداللہ کو گرفتار کرلیا ہے ۔

دریں اثنا نوکنڈی میں  ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کوئٹہ تفتان بین الاقوامی شاہراہ پر ٹوب ویل لانڈی کے قریب زمباد پک اپ اور مزدا گاڑی کے درمیان تصادم سے پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت گل آغا کے نام سے ہوگئی جو نوکنڈی کا رہائشی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here