بلوچستان کے ساحلی اورسی پیک مرکزضلع گوادرکے تحصیل جیونی میں ایک بم سے دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ آج بروزجمعہ ایک بجے کے بعد گرلز ہائی اسکول کے قریب پیش آیا ۔
ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت غلام عباس ولد احمد بخش کے نام سے ہوگئی جوتونسہ شریف سوکڈ ڈیرہ غازی خان کا رہائشی ہے۔
کہا جار ہا ہے کہ پاکستانی فورسز کونشانہ بنانے کی غرض سے IED بم نصب کیا گیا تھاجو ناکام ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ کی گاڑی کے گزرنے کے دس منٹ بعد دھماکا ہواجس کی زد میں 2 راہ گیرآگئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔