پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ لاپتہ افراد کے فیک انکائونٹر میں قتل کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا اعلان کیا گیا۔
مذکورہ اعلان بلوچ نسل کشی و جبری گمشدگیوں کیخلاف موثر آواز اٹھانے والی بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کیا۔
سوشل میڈیا مہم آج بروزمنگل 06 فروری شام 6 بجے سے شروع ہوگی اور بارہ بجے تک جاری رہے گی۔
اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک پوسٹر میں کہا ہے کہ بی وائی سی جبری گمشدہ افراد کے جعلی مقابلوں کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے جا رہی ہے۔
ان اک کہنا تھا کہ بلوچ لاپتہ افراد کو تیزی سے عقوبت خانوں میں ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے جو کہ منظم نسل کشی کا حصہ ہے۔ ہم ہر طبقہ فکر کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ بلوچ قوم کو بچانے کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔