سوڈان میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے54 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان متنازع علاقے ابیی میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے 54 افراد ہلاک اور 64 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق سوڈان میں متنازع علاقے میں قبائلی جھڑپوں کے دوران ہلاک ہونے والوں میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے 2 اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران پاکستانی امن مشن کا ایک اہلکار بھی حملوں کی زد میں آکرہلاک ہوگیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان کے متنازع علاقے ایبے میں حریف قبائل میں مسلح تصادم سے ہلاک افراد کی تعداد 54 تک جا پہنچی ہے جب کہ 64 زخمی ہوگئے۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment