بیلہ وخضدار میں دو مختلف حادثات وواقعات میں 2 افراد ہلاک

0
78
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے بیلہ اورخضدار میں دو مختلف حادثات وواقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

جمعہ کے روز کراچی سے کوئٹہ جانے والی فیلڈر کار BBD502 نے آر سی ڈی شاہراہ جھا کراس کے مقام پر راہگیر پیر محمد ولد دوست محمد قوم سلیمان خیل ساکن مجید ہوٹل بیلہ کو کچل ڈالا ۔

جسکی نعش سول اسپتال بیلہ پہنچا کر بیلہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کرکے فیلڈر کار گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور محمد رضا ولد محمد عیسی قوم ہزارہ ساکن کوئٹہ کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب ضلع خضدار کے تحصیل نال کے علاقہ کلی شیخان درنیلی میں ایک نوجوان کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا ۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت انیس الرحمن ولد عبدالرحمن نام سے کی گئی۔

نعش کو کنوے سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here