بی ایل ایف نے گوادر میں بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

0
197

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں خفیہ اداروں کے اہلکاروں پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کل رات آٹھ بجے گوادر گھٹی ڈھور میں ائیرپورٹ روڈ پر رائل ریزورٹ کے قریب سرمچاروں نے خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا، حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک شدید زخمی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے فوراً بعد ایم آئی اور پاکستانی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اٹھا کر لے گئے اور سڑک کو بند کرکے رات گئے تک چیکنگ کرتے رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ زخمی ہونے والے تینوں شخص مکینک کے بھیس میں پنجاب کے شہر ملتان کے رہاشی اختر نامی شخص کے سربراہی میں ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کیلئے کام کرتے تھے۔ اختر خود اس حملے میں بچ گئے۔

میجر گہرام بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کا یہ ٹولہ گزشتہ کئی سالوں میں یہاں رہائش پذیر تھا اور انہیں مقامی لوگوں میں نیٹ ورکنگ کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ بی ایل ایف کے انٹیلی جنس ونگ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد گزشتہ رات آپریٹنگ ٹیم نے کارروائی سرانجام دی۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک قابض فوج اور بلوچ نسل کشی میں ملوث تمام اداروں پر حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here