تربت دھرنا لواحقین کا لانگ مارچ پنجگور پہنچ گیا،کیمپ قائم

0
234

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے روانہ ہونے والا لاپتا افراد لواحقین کا لانگ مارچ پنجگور پہنچ گیاہے۔

لانگ مارچ کے شرکاءنے پنجگور میں شہید جاوید چوک پراپنا دھرناکیمپ لگا لیاہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے بروز بدھ پنجگور میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دیدی گئی ہے۔

لانگ مارچ منتظمین کاکہنا تھاکہ جمعرات کے روز پنجگور میں لاپتہ افراد کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور اسکے بعد لانگ مارچ کوئٹہ کی جانب بڑھے گی۔

لانگ مارچ میں شہید بالاچ مولابخش کے ورثاء سمیت لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی کارکنان شریک ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور بلوچستان میں بلوچ نسل کشی بند کی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here