بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں قیمتی پتھروں سے لدے ٹرک پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ 29 نومبر کو رات 12 بجے ہمارے سرمچاروں نے قلات اور منگچر کے درمیان کوہنگ کے مقام پر بلوچستان سے قدرتی پتھر لے جانے والے ٹرک پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ٹرک کو جزوی نقصان پہنچاجا جبکہ ٹرک ڈرائیوروں کو وارننگ کے طور پر چھوڑ دیا۔
بیان میں کہاگیا کہ مقامی پولیس سمیت مقبوضہ بلوچستان کے وسائل کی لوٹ مار میں ملوث تمام کمپنیوں اور اداروں کو سختی سے تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ دشمن ریاست کو مدد فراہم کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر ہر کوئی اپنے جان و مال کے نقصان کا خود ذمہ دار ہوگا۔
ترجمان نے کہا کہ بی ایل اے اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ اس طرح کے حملے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔