قلات میں قیمتی پتھر لے جانے والے ٹرک پر حملہ،کوہلو میں دھماکہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات اور منگچر کے درمیانی علاقے کوہنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے قیمتی پتھر لے جانے والے ایک ٹرک پر حملہ کیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حملے کے بعد مقامی پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں قیمتی پتھر کی لوٹ مار میں ملوث ریاستی اداروں، سرکاری و نجی کمپنیوں اور ان کو اثاثوں کو آزادی پسند تنظیمیں نشانہ بناتی ہیں۔ البتہ گزشتہ شب ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ضلع کوہلو کے علاقے چپی کچ میں گذشتہ شب زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔

تاہم دھماکے کا مقام اور محرکات کے متعلق ابھی تک معلومات موصول نہیں ہوا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی ریاست کے خلاف کارورائیوں کو لیکر کوہلو بلوچستان کا ایک انتہائی حساس ترین علاقہ ہے۔

Share This Article
Leave a Comment