چاغی سے فورسز ہاتھوں ایک شخص جبراًلاپتہ، کیچ سے ایک بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چاغی پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکر جبری طورپرلاپتہ کردیا جبکہ کیچ سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔

چاغی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 27 نومبر کی رات پاکستان فورسز نے سبزی فروش نوجوان کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے جس کی شناخت صبغت اللہ سرپرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب کیچ سے ایک لاپتہ نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔

بازیاب ہونے والے نوجوان کی شناخت یاسر ناصر کے نام سے ہوگئی ۔

فیملی نے یاسر ناصر کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے باقی لاپتہ افرادکی جلد بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment