ہرنائی و تربت میں پاکستانی فورسز پر حملے

0
127

بلوچستان کے ضلع ہرنائی گنداکیں میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔

سنگرنیوز ڈیسک کو ملنے والی اطلاعات کے گذشتہ روز بروز بدھ کو ضلع ہرنائی میں گنداکیں کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ٹرین سکیورٹی پر معمور پاکستانی فورس کی چوکی پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا ۔

حملے کے نتیجے میں اہلکاروں کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا ۔

واقعہ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد مسلح افراد کے تعاقب میں فورسز کے ہیلی کاپٹر علاقے میں گشت کرتے رہے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے اِسی علاقے میں مسلح افراد نے حملہ کرکے پاکستانی فورسز کی مشینری کو کافی نقصان پہنچایا جس کی بعد میں ذمہ داری بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا ۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے تربت میں فورسز کے پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ رات تربت کے علاقے سلالہ بازار، غلام نبی پمپ کے قریب نامعلوم افراد نے فورسز ایف سی کے نئے قائم کردہ پوسٹ کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا۔

دھماکے کے نتیجے میں نقصانات کے حوالے سے حکام نے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here