بیسمہ سے وادی مشکے کے رہائشی کی لاش برآمد۔
ضلع واشک سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بسیمہ سے عبدا لطیف ولد مبارک نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے،مقامی ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق وادی مشکے کے علاقے نوکجو سے تھا،۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ عبدالطیف کا تعلق ایک غریب گھرانے سے تھا اور وادی مشکے میں جاری فوجی جارحیت اور آئے روز کے آپریشن کے بعد وہ نقل مکانی کر کے بسیمہ منتقل ہو گیا تھا۔
بسیمہ سے نمائندہ سنگر نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے مطابق انکو ریاستی حمایت یافتہ مسلح گرؤ صحمد کے کارندوں نے اغوا کیا تھا اور اسکے بعد اسکی لاش ملی ہے۔
تاہم تاحال مقامی انتظامیہ نے اس حوالے کچھ بتانے سے گریز کی ہے۔