بلوچستان سے 88 ہزار 385 افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ، حکومت ترجمان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ اب تک 88 ہزار 385 افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں۔

انتظامیہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان سے افغان چمن کے راستے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے ہولڈنگ کیمپس سے گزشتہ روز 3 ہزار 173 افراد کی واپسی ہوئی۔

حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افراد کی رجسٹریشن کوئٹہ کے دونوں ہولڈنگ کیمپوں سمیت پشین اور چمن میں رجسٹریشن کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی واپسی کی مہم میں اب تک بلوچستان سے 88 ہزار 385 افراد وطن واپس جاچکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment