چمن بارڈر پردھرنا جاری،افغان شہریوں کی جبری بے دخلی بند کرنیکا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے افغانستان کے سرحدی علاقے چمن میں بارڈر پردھرناجاری ہے۔

دھرنامظاہرین نے افغان شہریوں کی جبری بے دخلی بند اورڈیورنڈ لائن پر صدیوں سے جاری آمدورفت کوبحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

دھرنامظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان کڈوال عوام کی زور زبردستی بیدخلی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، غیر آئینی ، غیر قانونی اور غیر انسانی طرز عمل پشتون افغان عوام کے ساتھ جاری امتیازی سلوک کا واضح ثبوت ہے ، افغان کڈوال عوام کے نام پر پشتونوں کی ملک بھر میں گرفتاریاں ، تھانوں میں بند کرنے ، رشوت کا بازار گرم کرنے کے ناروا اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ افغان کڈوال عوام کا مسئلہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے تحت حل طلب ہے ، خود ساختہ قوانین کے ذریعے ان کی تضحیک وتذلیل قابل افسوس ہے۔ڈیورنڈ خط کے پوائنٹس پر آمدورفت وتجارت وہاں کے عوام کا حق ہے ، غیر قانونی شرائط مسلط کرکے ان کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، ڈیورنڈ خط پر صدیوں سے جاری آمدورفت وتجارت کو بحال کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment