بلوچستان کی نگراں حکومت نے دارلحکومت کوئٹہ میں افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے ہولڈنگ سینٹرز قائم کرلئے ہیں۔
اس سلسلے میں بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 5 لاکھ 88 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین ہیں کوئٹہ میں ہولڈنگ سینٹرز قائم کردئے گئے ہیں جن میں 800 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہوگی۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار تارکین وطن کو کوئٹہ 2 ہولڈنگ سنٹروں پر رکھا جائے گا کوئٹہ میں 3 مقامات سے غیر قانونی تارکین کو وطن واپس بھیجوایا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک ماہ میں بلوچستان سے 30 ہزار غیر قانونی تارکین وطن واپس چلے گئے۔