حوثی باغیوں کے ڈرون حملے میں بحرین کے 2 فوجی اہلکارہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یمن اور سعودی عرب کے درمیانی سرحد پر حوثی ملیشیا کے ایک ڈرون حملے میں بحرین کے 2 فوجی اہلکارہلاک ہو گئے ہیں۔

بحرینی فوج نے سوموار کو ایک بیان میں ان فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈرون حملے کا نشانہ بننے والے دونوں فوجی یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرپیکارعرب اتحاد کا حصہ تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فوجی برادر ملک سعودی عرب کی جنوبی سرحدوں کے دفاع کا قومی فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے ہیں۔

اس میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر تعینات بحرینی افواج کے خلاف مسلح ڈرون سے حملہ کیا ہے اور یہ حملہ ’’یمن میں متحارب فریقوں کے مابین فوجی کارروائیوں کے خاتمے کے باوجود‘‘ہوا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment