بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گذشتہ روزجے یو آئی کے قافلے پر بم حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ۔
مذکورہ بم حملے میں جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ سمیت 11افراد زخمی ہو گئے تھے۔
حافظ حمد اللہ اور دیگر زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے غوث بخش رئیسانی ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کر دیا گیا،ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ۔
سوشل میڈیا پرشدت پسند تنظیم کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے سیاسی رہنما کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکہ خیز ڈیوائس کا استعمال کیا۔