مستونگ میں فائرنگ ،خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ اورخضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے بچہ سمیت 3 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے۔

مستونگ کھڈکوچہ کے علاقے میں مدینہ ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعے کے بعد لاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

لیویز انتظامیہ مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ہلاک افراد میں ایک کی شناخت سمیع اللہ ولد صمد خان شاہوانی سکنہ انجیری کھڈکوچہ، دوسرے کی شناخت عبدالحفیظ کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب خضدار میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ ہلاک ، خاندان کے 3افراد زخمی ہوگئے۔

ہفتہ کو خضدار تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا ،اس دوران خضدار سٹی میں واقع گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ خاندان کے 3افراد زخمی ہو گئے ۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment