عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین ہلاک ہوگئے۔
عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 افرادہلاک اور 31 زخمی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔