چین نے گوادر کے 1200 طلبا کیلئے تعلیمی پیکیج کی منظوری دیدی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں تعلیمی نظام کی بہتری میں خصوصی دلچسپی لی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر)ڈی ای اوگوادر نے گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زا یاودنگ اور دیگرحکام کیساتھ میٹنگ کی، جس میں گوادر کے اسکولوں میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دوران اجلاس ڈی ای او کی جانب سے گوادر کے 1200 طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ پیش کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چینی حکام نے گوادرکے1200طالبعلموں کیلئے پیکیج کا منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منصوبے پر ستمبر میں عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔

گوادر پورٹ کے جی ایم ایڈمنسٹریشن زا یاودنگ کا کہنا ہے کہ گوادر میں نظام تعلیم کی ترقی کیلئے مکمل تعاون کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment