بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ مجید بریگیڈ کے 2 جانباز فدائین نوید بلوچ ولد خدا بخش عرف اسلم بلوچ سکنہ دشت نگور، تربت اورمقبول بلوچ ولد پلان عرف قائم بلوچ سکنہ آواران گیشکور نے آج علی الصبح گوادر میں چینی انجنیئروں کے ایک اہم قافلے کو گھیرے میں لیکر حملہ کردیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن زرپہازگ دو گھنٹے جاری رہی، جس میں ابتک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 4 چینی شہری اور9 فوجی کارندے ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ تاہم ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مجید بریگیڈ کے فدائین نے گولیاں ختم ہونے کے بعد اپنے آخری گولیوں سے خود شہادت کا انتخاب کیا۔
ترجمان کہا کہ بی ایل اے کی طرف سےتفصیلی بیان جلد میڈیا کو جاری کی جائیگی۔