تمپ میں پاکستانی فوج پرحملہ کرکے ایک اہلکار کوہلاک کیا،بی ایل ایف

0
138

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجرگھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں پاکستانی فوج پراسنائپر رائفل سے حملہ اوروایک اہلکار کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ سرمچاروں نے 31 جولائی کی شام پانچ بجے کیچ کے علاقے تمپ میں ابدوئی اور شیپچار کے درمیان واقع قابض پاکستانی فوج کی ایک چوکی پر حملہ کیا جس ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ قبول کرتی ہے۔یہ حملہ بی ایل ایف کی اسنائپر ٹیم نے اس وقت کیا جب اہداف واضح نشانے پر موجود تھے۔اہداف پر جانے والی ٹیم کی طرف سے لی گئی تصویر میڈیا کو جاری کی گئی ہے جس میں اہداف کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جنھیں بعد ازاں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فوج کو بلوچستان کے ہر انچ پر شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور بلوچ سرمچار دشمن کے حصار میں گھس کر اپنے اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سرمایہ کار پاکستان کے ساتھ شراکت سے گریز کریں ہم کسی ایسے منصوبے کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے جو بلوچ قومی مفادات کے خلاف ہو اور بلوچستان کے وسائل کی لوٹ کو ہر ممکن قیمت پر روکیں گے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک دشمن کے مفادات پر بی ایل ایف کے حملے جاری رہئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here