کوئٹہ : کوہ پیما نوجوان پہاڑوں میں لاپتہ

0
117

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان کوہ پیما جمعہ کوپہاڑوں میں لاپتہ ہوگیا۔

نوجوان کی بازیابی کے لئے پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیموں اور اسٹاف کا آپریشن جاری ہے۔

کہا جارہا ہے کہ پی ڈی ایم اے ٹیم کی جانب سے ڈرون کیمرہ کے ذریعے بھی خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔

ریسکیو آپریشن کی نگرانی کیلئے ڈی جی پی ڈی ایم اے ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پرموجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ لاپتہ نوجوان کے والدین جس قرب سے گزر رہے ہیں اسکا بخوبی اندازہ ہے،پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس سمیت تمام ٹیمیں نوجوان کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ ہم تین دنوں سے مون سون کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کر رہے ہیں مون سون کا سیزن ہے،پہاڑیوں،پکنک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ آج ہائے کنگ ٹیموں کے ہمراہ دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کریں گے کہیں بھی جائیں تو اس سے متعلق ضروری اقدامات کی پابندی لازمی کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here