زامران و ناصر آباد میں فورسز پر حملے ،تمپ سے ایک شخص لاپتہ

0
180

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران اور ناصر آباد میں پاکستانی فورسز پر حملے 2 حملے ہوئے ہیں جبکہ تمپ سے فورسز ہاتھوں ایک شخص جبراًلاپتہ ہوگیا ہے ۔

ضلع کیچ کے علاقے زامران میں گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

حملے کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

حملہ سادیم کے مقام پر کیا گیا جہاں شدید فائرنگ و دھماکوں کی آواز بھی سنی گئیں۔

ذرائع کے مطابق فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اور حملے کے بعد فورسز کی بڑی نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے، تاہم حکام نے تاحال اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسراحملہ ضلع کیچ کے علاقے ناصرآباد میں ہوا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ناصر آبادمیںقائم فورسز کیمپ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق حملہ گذشتہ رات نو بجے ہوا۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے فورسز کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی اور مالی نقصانات کے اطلاعات ہیں۔

دریں اثنا ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لیکرجبری طور پرلاپتہکردیا۔

لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت شکور ولد نور جان کے نام سے ہوئی ہے جو تمپ کے علاقے پل آباد کسانو کا رہائشی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز نے 25 جون کو رات گئے گھر پر چھاپہ مارکر مذکورہ شخص کو حراست میں لیا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here