حب میں فائرنگ وندی میں ڈوبنے سے 2افراد ہلاک

0
88

بلوچستان کے علاقے حب میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو کھانے کی دعوت پر بلا کر خاتون کے ماموں نے بھانجی کے شوہر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

اس موقع پر بھانجی نے بھاگ کر جان بچائی۔جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمدکرلیا۔

لڑکی کے والد نے کچھ عرصہ قبل لاکھڑا تھانہ میں مقتول چنیسر کیخلاف اپنی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ درج کرایا تھا۔

پیر اور منگل کی درمیانی رات گئے حب شہر کے علاقہ مشرقی بائی پاس سے متصل علاقے میں چنیسر نامی شخص کے قتل کے حوالے سے حب سٹی پولیس کے SHOکے مطابق گزشتہ رات مشرقی بائی پاس سے متصل شیخ گوٹھ کے قریب ایک خاتون نور بی بی کو پولیس اہلکاروں نے بھاگتے ہوئے دیکھا اور جب قریب آئی تو اس نے پولیس سے مدد مانگی اور بتایا کہ اسکے ماموں محمد رمضان نے اسکے شوہر چنیسر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اب وہ اسے بھی مارنا چاہتا ہے جس پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا اور نور بی بی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق نور بی بی نے کچھ عرصہ قبل اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی مرضی منشا کے خلاف چنیسر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس پر نور بی بی کے والد جیون نے مقتول چنیسر کے خلاف اپنی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ بھی لاکھڑا پولیس تھانہ میں درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق نور بی بی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز اسکے ماموں محمد رمضان نے ان سے ملاقات میں معاملے کو حل کرانے اور کھانے کی دعوت کا جھانسہ دیکر اسے اور اسکے شوہر کو اپنے گھر رحیم آباد بلا یا بعدازاں اسکے والد کے گھر چلنے کا کہا جس پر وہ اپنے شوہر اور ماموں کے ہمراہ جارہے تھے کہ راستے میں اسکے ماموں نے پستول نکال کر اسکے شوہر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم وہ وقوعہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو خانقا رحیم آبا د سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور الہ قتل برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردگئی ہے۔

دوسری جانب حب ندی میں 52 سالہ شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

کہا جارہاہے کہ منگل کی شام بیلا نواحی علاقے گوٹھ ملکانہ کا رہائشی 52 سالہ غلام رسول ولد نصراللہ قوم رونجہ ہنجری ندی میں ڈوب کرہلاک ہوگیا۔

لاش سول اسپتال بیلا لائی گئی اور ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here