امریکا: اسکول میں تقریب دوران فائرنگ، 2 افراد ہلاک

0
127

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک مسلح شخص نے گریجویشن تقریب کے موقع پر ہائی اسکول کے باہر موجود ہجوم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 5 دیگر زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک 19 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جو ایک متاثرہ شخص کو جانتا تھا اور اس پر اس وقت فائرنگ کی تھی جب ورجینیا کامن ویلتھ یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک تھیٹر کے اندر ہیوگینٹ ہائی اسکول کی تقریب شروع ہوئی تھی۔

رچمنڈ کے عبوری پولیس چیف رِک ایڈورڈز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ شخص پر ممکنہ طور پر دوسرے درجے کے قتل اور دیگر جرائم کے الزامات عائد کیے جائیں گے۔

رِک ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ شوٹر کا رویہ ’شرمناک اور بزدلانہ‘ تھا کیونکہ بظاہر اس کا تنازع صرف ایک شخص کے ساتھ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب اس طرح کا ہجوم ہوتا ہے تو بے گناہ افراد بھی نشانہ بن جاتے ہیں، اور آج بھی ایسا ہی ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here