مستونگ : پولیو ٹیم پر حملے میں ہلاک اہلکارکے ورثا کا لاش کیساتھ دھرنا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پولیو ٹیم پر حملے میں ہلاک اہلکار کے ورثا نےلاش کے ساتھ احتجاجاً دھرنا دیکر روڈ بلاک کردیاہے ۔

لواحقین کی جانب سے مستونگ آر سی ڈی شاہراہِ پرہلاک اہلکار کی میت رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے۔

لواحقین قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب احتجاجی مظاہرین نے مستونگ بازار کو بھی بند کرنے کی مکمل کا دیدی ہے ۔

احتجاج آر سی ڈی شاہراہ پہ ڈی سی ہاؤس کے سامنے کیا جارہا ہے۔ روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment