بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں قلات میں معدنیات لیجانے والی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات قلات میں خزینئی کے مقام پر معدنیات لیجانے والی ٹریلر گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گاڑی کی ٹائروں کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنادیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔