بلوچستان کے علاقے نال اور بارکھان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص سمیت 200سے زائد مویشیاں ہلاک ہوگئیں ۔
خضدار کے علاقے نال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 مکانات گر گئے جس سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب بارکھان یونین اچڑی کاچھڑ میں رات گئے آسمانی بجلی گرنے سے 200 سو زائد جانورمویشیاں ہلاک ہوگئیں۔
آسمانی بجلی گرنے سے جھونپڑیوں میں آگ بھڑک اور آگ نے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ لے لیا ہے۔
آگ لگنے سے گھروں کے سامان جل کر خاکستر ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔