ایران نے یورینیم افزودگی کے نظام میں تبدیلیاں کیں،آئی اے ای اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے اپنے فورڈو پلانٹ میں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کے لیے سینٹری فیوجز (آئی آر سکس) کی دو سیریز کے درمیان غیر اعلانیہ تبدیلی کی ہے۔ اس اقدام پر ایجنسی نے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رکن ممالک کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کو اس بات پر تشویش ہے کہ ایران نے ایجنسی کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر انتہائی افزودہ یورینیم کی پیداوار سے متعلق فورڈو فیول افزودگی پلانٹ کے ڈیزائن کی معلومات میں اہم تبدیلی کی ہے۔ ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ فورڈو سہولت کی سرگرمیاں تہران کے وعدوں سے مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فورڈو سہولت کی ایجنسی کی طرف سے اچانک معائنے کے دوران پتہ چلا کہ سینٹری فیوجز (آئی آر سکس) کی دو سیریز میں یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنے کے لیے تبدیلی کی گئی ہے۔ 22 نومبر کو ایرانی خبر رساں ایجنسی ”اسنا“ نے کہا تھا کہ تہران نے فورڈو جوہری تنصیب میں 60 فیصد تک یورینیم کی افزودگی شروع کر دی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment