پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں سینئر وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر لطیف آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے ماطبق سنیئر وکیل لطیف آفریدی پشاور ہائی کورٹ کے بار روم میں دیگر وکلا کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے جب مسلح شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔
سینئر وکیل کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے قریبی واقع لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم نے تصدیق کی کہ لطیف آفریدی ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔
محمد عاصم نے یہ بھی کہا کہ سینئر وکیل کو متعدد گولیاں لگیں۔
سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کی شناخت عدنان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آور سے اسلحہ، شناختی کارڈ اور ایک اسٹوڈنٹ کارڈ برآمد ہوا ہے۔