Home انٹرنیشنل افغانستان: سابق خاتون رکن اسمبلی قتل،امریکا میں خواتین کااحتجاجی مظاہرہ

افغانستان: سابق خاتون رکن اسمبلی قتل،امریکا میں خواتین کااحتجاجی مظاہرہ

0
166
فوٹو : نیلوفر مغل

افغانستان میں سابق حکومت کے ایک خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو ان کے گھر میں گارڈ سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاہے۔جبکہ دوسری جانب امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں افغان خواتین کے حقوق کے لیے بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کی ایک سابق خاتون رُکن مرسل نبی خانزادہ کے گھرمیں ایک مسلح شخص گھس آیا جسے اُن کے گارڈ نے روکنے کی کوشش بھی کی لیکن مسلح شخص کی فائرنگ میں خاتون سابقرکن اسمبلی اور ان کا گارڈ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ خاتون رکن اسمبلی کے بھائی شدید زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان طالبان کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیوں کیکیخلاف امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتے کو ’گلوبل موومنٹ فار وومن رائٹس ان افغانستان‘ کے عنوان سے ایک مظاہرہ کیا گیا۔

واشنگٹن میں ہونے والا مظاہرہ ہفتے کو دنیا بھر کے 40 سے زیادہ شہروں میں ہونے والے احتجاج میں سے ایک تھا۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ طالبان خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ طالبان نے اقتدار میں آنے کے بعد بہت سے وعدے کیے تھے کہ اب کی بار حالات مختلف ہوں گے لیکن اس بار ہم طالبان کو پہلے سے بدتر دیکھ رہے ہیں۔ ہمیں ان پر بھروسہ نہیں ہے۔ ہم ان کی حکومت کو نہیں مانتے۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here